اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں دو فلسطینی نوجوانوں کا قتل، امریکہ یو این کا تحقیقات کا مطالبہ

Israel

Israel

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ اور امریکہ نے الگ الگ مطالبہ کیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سرحدی پولیس کے ہاتھوں دو فلسطینی نوجوانوں کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ یہ نوجوان یوم نقبہ کے موقع پر نکالی گئی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی اہلکاروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔

سیو دی چلڈرن نامی تنظیم نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کیساتھ رابطے میں ہیں اور تفصیل سے اس معاملے کو مانیٹر کر رہے ہیں۔