ہالی ووڈ فلم “ویلکم ٹو یسٹرڈے” کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آ گیا

Wellcome To Yesterday

Wellcome To Yesterday

نیویارک (جیوڈیسک) پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت بننے والی ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور نئی ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”ویلکم ٹو یسٹرڈے” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ڈین اسرائیلٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے نوجوانوں کے گِرد گھومتی ہے جو ایک ٹائم ٹریولنگ مشین ایجاد کر کے گزرے ہوئے وقت میں سفر کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

انتھک محنت کے بعد یہ گروپ ٹائم ٹریولنگ مشین بنانے میں تو کامیاب ہو جاتا ہے تاہم یہ نوجوان اس مشین پر کنٹرول برقرار رکھنے میں ناکام ہو جاتے ہیں جس کا خمیازہ انہیں خطرناک واقعات کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔ یہ سر پھرے ٹائم ٹریولرز اپنے مقاصد کو پانے میں کامیاب ہوئے یا نہیں یہ جاننے کیلئے آپ کو آئندہ سال 30 جنوری تک انتظار کرنا ہو گا جب تھرل اور ایڈونچر سے بھر پوریہ فلم سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔