طالبان سے مذاکرات میں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی، گورنر خیبر پختونخوا

Sardar Mehtab Ahmed

Sardar Mehtab Ahmed

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان نے اس بات کو تسلیم کیاہے کہ حکومت کوابھی تک طالبان کیساتھ جاری مذاکراتی عمل میں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔

انھوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا عسکریت پسندوں کیساتھ بات چیت کاعمل انتہائی پیچیدہ ہے، حکومت نے بڑے خلوص سے مذاکرات کاسلسلہ شروع کیااوراس کیلیے ماحول بنانا پڑاہے لیکن میراخیال میں یہ اتناآسان کام نہیں۔ انھوں نے کہااب تک حکومت اورطالبان کے درمیان بات چیت میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی تاہم مایوسی گناہ ہے اس عمل میں وقت لگتا ہے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا شمالی وزیرستان میں کوئی غیرعلانیہ آپریشن نہیں ہورہا، وزیرستان میں فوج جوکچھ کر رہی ہے، بالکل ٹھیک کر رہی ہے، سردار مہتاب نے کہا فوج ہمارے لیے لڑرہی ہے، پوری قوم کیلیے قربانی دے رہی ہے، جانیں دینا کوئی بچوں ک اکھیل نہیں، فوج کو جو ذمے داری سونپی گئی، وہ اس پرپوری طرح کاربند ہے۔

انھوں نے کہا مہمند ایجنسی میں حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں اور زیادہ تر علاقوں پر حکومت کی عملداری بحال ہوچکی ہے۔