بندوق کے زور پرنہ تو شریعت نافذ ہو سکتی اور نہ ہی امن آ سکتا ہے، مولانا سمیع الحق

Maulana Sami ul Haq

Maulana Sami ul Haq

اکوڑہ خٹک (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ بندوق کے زور پرنہ تو شریعت نافذ ہو سکتی ہے اور نہ ہی امن آ سکتا ہے لہذا حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔

دارالعلوم حقانیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہم امن کی کوششوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،اس وقت ملک سنگین مسائل سے دوچار ہے جبکہ حکمران سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بندوق کے زور پر شریعت نافذ ہو سکتی ہے اور نہ ہی امن آ سکتا ہے لہذا حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا کیونکہ تشدد اور قوت کا استعمال مشکلات کا حل نہیں ہے۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اگر اس سے مسئلے حل ہوتے تو امریکا افغانستان سے ناکام واپس نہ جاتا۔