شنگھائی (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جامع معاہدے کے بارے میں مذاکرات 20 جولائی کی حتمی تاریخ تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔ یرانی صدر حسن روحانی نے شنگھائی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بتایا ’’اس امر کا امکان ہے کہ ہم جولائی تک کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے، ہم اسے حاصل کرسکتے ہیں۔
ایرانی صدر حسن روحانی ان دنوں چین کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب ژی پنگ سےبھی ملاقات کی۔