عالمی عدالت نے سیف کا لیبیا میں ٹرائل مسترد کر دیا

International Court

International Court

دی ہیگ (جیوڈیسک) قذافی کے بیٹے نے مقدمے کی سماعت اپنے ہی ملک میں کرنے کی استدعا کی تھی ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے لیبیا کے سابق مرد آہن معمر قذافی کے بڑے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے خلاف ان کے اپنے ملک میں ٹرائل کے لیے درخواست کو مسترد کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کے پراسیکیوٹرز نے فوجداری عدالت سے سیف قذافی کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت مقدمے کی ملک ہی میں سماعت کی استدعا کی تھی لیکن عدالت کے صدر جج ایرکی کورولس نے ان کی یہ درخواست مسترد کر دی ہے اور پری ٹرائل عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس نے سیف قذافی کو ہیگ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

سیف الاسلام قذافی 2011ء میں اپنے والد معمرقذافی کی حکومت کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کے دوران تشدد کے واقعات، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے الزامات میں آئی سی سی کو مطلوب ہیں اور لیبیا کی حکومت بھی ان کے خلاف انہی الزامات کے تحت مقدمہ چلا رہی ہے۔