ڈینگی سے بچائو کیلئے محکمہ صحت، ٹی ایم ایز اور دیگر محکمے آپس میں رابطے بہتر بنائیں۔ لیاقت علی چٹھہ

Gujarat

Gujarat

گجرات : ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے محکمہ صحت ،ٹی ایم ایز اور دیگر محکمے آپس میں رابطے بہتر بنائیں اور اس خطرناک مچھر سے پھیلنے والی بیماری سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے مشترکہ کاوشیں کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ا س موقع پر ڈی او سی احمد رضا سرا ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سلطان ،ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری ،ڈاکٹر محمد علی مفتی ، ایم ایس ڈاکٹرطاہرنوید ،ٹی ایم اوزملک شفاقت اور قیصر امین بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو اور اس کا خاتمہ کسی ایک محکمہ کے لئے ممکن نہیں اس کے لئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں۔ ۔ڈی سی او لیا قت علی چٹھہ نے ٹی ایم ایز کو ہدا یت جا ری کرتے ہوئے کہا کے ایک ہفتے میں ایسے تمام پلاٹس جن میں ابتک کوڑا کرکٹ اور پا نی کھڑا ہے انہیں صاف کیا جائے اورپرانے ٹائرز کی جلد از جلد شریڈنگ کی جائے ۔ ڈی سی او لیا قت علی چٹھہ نے واضع کیا کہ ڈینگی کا خا تمہ ایک اہم مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لئے پنجاب حکومت پوری طرح متحرک ہے ،تما م افسران اس مقصد کو اپنا ذاتی مقصد سمجھ کر بخوبی ذمہ داری ادا کریں۔