آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریلیف ملنے کے امکانات کم

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریلیف ملنے کے امکانات کم ہیں۔ٹیکسٹائل ، لیدر سمیت دیگر اشیاء کی مقامی فروخت پر حکومت 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ نئے بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہ آمدنی، ٹیکس کی چھوٹ محدود کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ برآمدت کے فروغ کے لیے ٹیکسٹائل ، قالین سازی ، لیدر ، سرجیکل آلات اور کھیلوں کے سامان پر دی گئی ٹیکس چھوٹ کو زیرو ریٹڈ ہی رکھا جائے گا لیکن ان سیکٹرز کی مصنوعات کی مقامی فروخت پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوسکتا ہے۔حکومت کی جانب سے بجٹ 15-2014 میں ا سٹیشنری کی بعض مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا بھی امکان ہے۔