کراچی: ایک گھنٹے کے دوران 5 افراد مارے گئے، ہلاکتیں 6 ہو گئیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 5 افراد مارے گئے۔ سرجا نی ٹاون اور قائد آباد سے 4 افراد کی لاشیں ملیں۔اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک کر دیا گیا۔

اس طرح ایک گھنٹے کے دوران شہرکے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ملی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق قائد آباد مدینہ کالونی سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن کے علاقے یارو گوٹھ میں سوزوکی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمر 25 سے تیس سال ہیں۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن نمبر 14 اور رئیس امروہوی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، نیو کراچی سیکٹر، 5 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔