تحریک انصاف حکومت وقت کو پی آئی اے سمیت کسی بھی ادارے کو نجکاری کے نام پر لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی:زبیر خان

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و لیبر ونگ پاکستان کے صدر زبیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کو پی آئی اے سمیت کسی بھی ادارے کو نجکاری کے نام پر لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی ملک میں عوام بے روزگاری،مہنگائی اور کرپشن کے ہاتھوں پہلے ہی تکلیف زدہ زندگی گزار رہے ہیں اب اداروں کو فروخت کرکے انہیں غلامی میں دھکیلنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں کونے دینگے 5 جون پی آئی اے کے ملازمین کے بھی ضمیر کا امتحان ہے۔

آیا وہ ایک بار پھر جھوٹے وعدوں کھو کھلے دعووں اور فریب پر مبنی نعروں کاشکار ہوتے ہیں یا پھر وہ اپنے روزگار اور ملکی اداروں کی حفاظت کے لئے خم ٹھوک کر میدان میں نکلتے ہیں اور ایمپلائز انصاف فرنٹ کو کامیاب بنا کر تبدیلی کا ساتھ دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمپلائز انصاف فرنٹ آف پی آئی اے کے مرکزی الیکشن کیمپ پر پی آئی اے کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ جنرل سیکریٹری کے امیدوار نصیر احمد ،اشتیاق احمد ،محمد حسین ،عامر ساہی ،شاہدہ خالق ،اسماء رضوی ،رشیدہ خان اور ایمپلائز انصاف فرنٹ کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے زبیر خان نے مزید کہاکہ گزشتہ چند سالوں سے جس طرح اشیاء صرف کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں ان حالات میں سرکاری ملازمین اور دیگر محنت کشوں کا حق بنتا ہے کہ انہیں ریلیف دیا جائے اگر بجٹ میں ان کی تنخواہوں اور مراعات میں 50فیصد اضافہ نہ کیا گیا تو پھر اسمبلی کے اندر دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر بجٹ کو منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

موبائل نمبر0301-5556419