تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقہ میں مکان ہتھیانے کے لیئے خاتون سمیت 3 افراد نے مکان مالک کے بچوں کو یرغمال بنا لیا

Childrens

Childrens

گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقہ میں مکان ہتھیانے کے لیئے خاتون سمیت 3 افراد نے مکان مالک کے بچوں کو یرغمال بنا لیا پولیس نے بچوں کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا ملزمان کے خلاف تا حال مقدمہ درج نہ ہوسکا، کاروائی میں مبینہ طور پر سیاسی اثرو رسوخ ”آڑے”آرہا ہے علاقہ مکینوں کا الزام۔ تفصیلات ک مطابق تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقہ کے رہائشی عابد علی ولد عبد الحمید نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے کزن امان اللہ اور اس کے بیوی بچوں کے ہمراہ ماڈل ٹائون 85 /ABکوٹھی میں رہائش پذیر ہے اور مذکور ہ کوٹھی کا مالک ہے، ثمرہ نسرین نامی خاتون نے ہمارے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ درج کروا لیا ہے۔

جس کی ضمانت کے سلسلے میں ہم عدالت گئے ہوئے تھے ہماری غیر موجودگی میں ثمرہ نسرین ، محمد معظم ولد مقبول، احمد سمیع اللہ ولد سمیع اللہ ڈار نے ہمارے بچوں کو ہمارے ہی گھر میں یرغمال بنا لیااور کوٹھی اپنے نام کروانے کا مطالبہ کرنے لگے ،تاوان کی صورت میں کوٹھی ان کے نام کرنے سے انکار پر ہمارے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاںدینے لگے تاہم پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے جارحانہ انداز میں بچوں کو بازیاب کر وا کر والدین کے حوالے کر دیا لیکن نا معلوم وجوہات کی بناء پر مقدمہ درج نہ کیا گیاجب کے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ملزمان کی پشت پر کسی سیاسی شخصیت کا ہاتھ ہے جو کہ مقدمہ درج ہونے میں رکاوٹ ہے درخواست گزار سمیت علاقہ مکینوں نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔