خواتین اور نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کے کردار کوفراموش نہیں کر سکتے

Haji Saifullah Mir, Seema Anwar

Haji Saifullah Mir, Seema Anwar

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) خواتین اور نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کے کردار کوفراموش نہیں کر سکتے،تحریک انصاف واحد جماعت ہے جہاں آزادیِ رائے کا حق حاصل ہے،٢٥ مئی کو فیصل آباد کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے اور عمران خان کے ساتھ ملکر ہم سب نیا پاکستان بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے وومن ونگ پنجاب کی نائب صدر محترمہ سیما انوار سے اُن کی رہائشگاہ پر جیو نیوز پر چلنے والے انٹرویو اور اُس کے بعد کی صورتحال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیما انوار نے کہا کے وہ اپنے عہدے پر کام کر رہی ہیں اور کرتی رہیں گی جہاںتک احتجاج کا تعلق ہے وہ ہر ممبر کا جمہوری حق ہے کیونکہ ہم انصاف کی پارٹی ہیں اگر ہم اپنے آپ کے ساتھ انصاف نہیں کریں گے تو عوام کے لیے جنگ کیسے لڑیںگے، اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف سینٹرل سعودی عرب کے سینئر نائب صد حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے سیما انوار کے پارٹی کاموں کو سہراتے ہوئے کہا کہ خواتین اور نوجوان ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم ان کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتے ، ١١ مئی کے احتجاجی جلسے میں خواتین کے ساتھ کچھ حدتک ناروا سلوک کیا گیا جو کسی بھی طور پر پارٹی کے مفاد میں نہیں ہے میں پارٹی کے انتظامی امور کے زمہ داروں سے درخواست کرتا ہوں کہ خواتین کے لیے پہلے سے زیادہ ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اچھے۔

انتظامات کرنے کی ضرورت ہے اور سفارشی لوگوں کی بجائے حق داروں کو پاس جاری کئے جانے چاہیں اور خواتین کے لیے پاس اور سٹیج پر بیٹھنے نے کا الگ انتظام ہونا چاہے کیونکہ خواتین کا احترام ہم سب پر لازم ہے، حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاکستان تحرک انصاف پاکستان کی واحد جماعت ہے جس میں ہر ایک کو اپنی رائے دینے کا جمہوری حق ہے جو پارٹی کا منشور بھی ہے اور جو آزادی ِ رائے کے حق کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں وہ پارٹی کے مفاد میں نہیں نا ہی اُن کے لیے تحریک انصاف میں کو ئی جگہ ہے۔