مہمند ایجنسی (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ شر پسندوں نے ایک اسکول کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تحصیل پنڈیالی کے علاقے اتمان زئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
دھماکے سے گاڑی میں سوار 6 اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنڈیالی میں ہی گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت کے ساتھ نصب بم پھٹنے سے اسکول کے دو کمرے تباہ ہوگئے۔
جس کے بعد مہمند ایجنسی میں شہر پسندوں کے ہاتھوں تباہ کیے جانے والے اسکولوں کی تعداد 126 ہوگئی ہے۔امن کمیٹی کیرکن ملک عالم شیر کے گھر کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔ دھماکے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔