آج ملتان اور بہاول پور ڈویژن میں بارش کا امکان

Multan

Multan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے۔مری میں 10روز بعد بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں آج شام سے بارش کا امکان ہے۔ مری میں 10روز کے بعد موسم صاف ہوگیا ہے اور دھوپ نکلی ہوئی ہے۔

گزشتہ دس روز سے مری اور قریبی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری تھا جس سے باغات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بلوچستان کے علاقوں نصیر آباد، جعفر آباد ، سبی اور بولان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ گرمی کی وجہ سے دن کے اوقات میں لوگ سایہ دار جگہوں اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

سندھ اور پنجاب میں بھی موسم گرم اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات کی مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ ہفتے کی شام سے ملتان اور بہاول پو رڈویژن میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔