ڈالر کی قدر میں کمی، اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات 14 فیصد کم رہی

Textile

Textile

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈالر کی قدر کم ہونے سے ٹیکسٹائل کی برآمدات متاثر ہونے لگی۔ اپریل کے دوران حجم میں چودہ فیصد سے زائد کی کمی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں ٹیکسٹائل کی برآمد ایک ارب پانچ کروڑ ڈالر رہی جو مارچ میں ایک ارب تیئس کروڑ ڈالر پر موجود تھی۔

رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات گیارہ ارب تینتالیس کروڑ ڈالر رہی جو پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں ساڑھے چھ فیصد زائد ہے۔