اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، پاکستانی دفتر خارجہ کے تر جمان کی جانب سے جا ری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 26 مئی کو دورہ بھارت پر جائیں گے، جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم کی حلفیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری بھی وزیراعظم کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف بھارتی ہم منصب سے 27 مئی کو ملاقات کریں گے، جبکہ وزیر اعظم بھارتی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔نواز شریف 27 مئی کی سہ پہر وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
پاکستان کے وزیر اعظم کو بھارت کے منتخب وزیر اعظم نے حلفیہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔