لاہور (جیوڈیسک) دورہ بھارت پرپاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی پر بھی بات کی جائے پاکستان ہاکی فیڈریشن وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھے گی۔
وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دورہ بھارت کی دعوت قبول کرنے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کیلئے وزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کرے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ پی ایچ ایف وزیر اعظم کو خط لکھے گی کہ وہ ہاکی فیڈریشن کے سر پرست اعلی ہیں اور دورہ بھارت پر کرکٹ کے ساتھ ہاکی سیریز کی بحالی پر بھی بات کریں۔
شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم کو 20 جون کو پاکستان آنا ہے انہیں صرف حکومت کی اجازت درکار ہے۔