اسپین کے فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ جیت لی

Football

Football

میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کے فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ جیت لی۔ فائنل میں ایٹ لیٹیکو میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ لزبن میں ریال میڈرڈ اور ایٹ لیٹیکو میڈرڈ کے درمیان ہوئے چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔

ایٹ لیٹیکو کے ڈیاگو گوڈِن نے 36 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ تاہم دوسرے ہاف میں رال میڈرڈ کے سرجیو ریموس نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

اضافی وقت میں ریال میڈرڈ کے نامور اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو ، گیرتھ بیل اور مارسیلو نے ایک کے بعد ایک گول کرکے اپنے کلب کو فتح دلوادی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے اس ٹورنامنٹ میں 17 گول کیے۔ اس فتح کے بعد ریال میڈرڈ کے مداحوں نے جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے رہے۔