وزیراعظم کا دورہ ٴبھارت دانش مندانہ قدم ہے، جاوید ملک

 Javed Malik

Javed Malik

کراچی (جیوڈیسک) سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا بھارت کے دورے کا فیصلہ ایک دانش مندانہ اور خوش آیند قدم ہے، ماضی کی تلخیاں بھلا کر ہی مستقبل کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک نے مزید کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی پہلی ملاقات بے شک رسمی ہوگی تاہم اس سے باہمی اعتماد سازی کی راہیں کھلیں گی، پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بہتری سے خطے میں ترقی اور تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔