لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کار سوار شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک جبکہ 7 کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانتا بابرا کے علاقے ’’اسلا وسٹا میں ایک کار سوار نے 9 مختلف مقامات پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ شہر کے پولیس چیف کا کہنا ہے۔
کہ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر ہی کار اور حملہ آور کی لاش مل گئی ہے، حملہ آور کے سر پر گولی لگنے کا نشان ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس نے خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے یا پھر وہ کسی دوسرے شخص کی گولی کا نشانہ بناہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات کی ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ حملہ آور نے منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کی تاہم پولیس کی جانب سے حملہ آاور کی شناخت نہیں بتائی گئی۔