کراچی : نارتھ ناظم آباد میں دو گروہوں میں تصادم بینر اتارنے پر ہوا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائیو اسٹار چورنگی پر بینرز اتارے جانے کے معاملے پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم شروع ہوگیا، جس کے دوران دونوں جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی کا کہنا تھا، کہ فائیو اسٹار چورنگی پر متحدہ قومی موومنٹ کی ریلی پہلے سے طے شدہ تھی، امن و امان کے قیام کی ذمہ داری پولیس کی ہے۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان نے کارکنان کو اشتعال میں نہ آنے اور پر امن رہنے کی ہدایت کی ہے۔