سندھ کے غیور عوام آج قائد تحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کا تاریخی مظاہرہ کرینگے:اقبال محمد علی خان

Demonstrate

Demonstrate

کراچی (خصوصی رپورٹ ) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین سے آج شہر قائد کے عوام اظہار یکجہتی کا تاریخی مظاہرہ کرکے ثابت کردیںگے کے الطاف حسین ملک کے 98% عوام کو واحد نجات دہندہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں قائد تحریک محترم الطاف حسیس سے اظہار یکجہتی کے لئے تاریخی ریلی کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں عوامی جتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اقبال محمد علی خان نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین عوام کے ہر دلعزیز رہنماء ہیں اور ملک کے کروڑوں عوام انہیں اپنا نجات دہندہ تصور کرتے ہیں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک سے عوام کا لاوزال رشتہ ہے جسے کوئی بھی طاقت ختم نہیں کرسکتی انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے۔

آج ایم کیو ایم کے زیر اہتمام تاریخی ریلی میں شرکت کرکے یہ ثابت کردیں کہ قائد تحریک الطاف حسین سے ہمارا اٹوٹ رشتہ ہے اور ہم اپنے قائد پر مکمل اعتماد کرتے ہیں حق پرست اراکین اسمبلی نے تاجر ،محنت کش،نواجوانوں سے کہا ہے کہ وہ قائد تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئے آج تاریخی ریلی کو کامیاب بنا ئیں۔