کراچی (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سرج الحق نے کہا ہے کہ شہر میں جاں بحق افرادکے قاتلوں کوگرفتار تک نہیں کیاگیا،دعا ہے کہ کراچی میں امن قائم ہو۔ سراج الحق جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار کراچی آئے ہیں۔
کراچی ایئر پورٹ پر کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنا دیں گے۔
جماعت اسلامی کی حکومت قائم ہوگی تو ہر طالب علم کے لیے مفت قلم اور کتابیں فراہم کریں گے، 20 سے 25 سرمایہ داروں نے سندھ کے عوام کو غلام بنا رکھا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں، ہم ایسا نظام لائیں گے جس میں مزدور کو پسینہ خشک ہونے سے پہلے معاوضہ ملے، حکومت نے پی آئی اے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کریں گے۔