لاہور ( خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شازیہ مبشر اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کومضبوط ،خود مختاراور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے ۔ مثالی و معیاری کارکردگی سے عوام کا حکومت اور جمہوریت پر اعتبار بڑھا ہے۔پاکستان میں حالیہ دنوں ہونے والی 23 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔
پوری قوم بلکہ پوری دنیا میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ملکی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف کر رہی ہے۔پنجاب میں مکمل کیے گئے منصوبوں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے عہداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بجلی بحران پر جلد قابو پا نا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ماضی کی حکومت نے پانچ سالوں میں ایک یونٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی۔ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔تاکہ آنے والی نسلیں پڑھی لکھی ار باشعور بن سکیں ۔حکومت اللہ کے فضل و کرم سے درست سمت پر گامزن ہے۔
انھوں نے کہا حکومت عوام کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ چین کے تعاون سے میٹرو ٹرین چلانے کا منصوبہ وزیراعلی شریف کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ اس موقع پر چیف کوارڈینیٹر مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رائو ناصر علی خاں میو،جاوید یٰسین،محمد ابر پیرو نے مین پیروز پور سے لکھوکی گائوں تک شہزادہ روڈ پرانا کاہنہ کی تعمیر نو کاکام شروع کروانے پر خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی مسز رانا مبشر اقبال کا شکریہ ادا کی او ر اُن کی با صلاحیت قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے بھر تعائون جاری رکھنے کا عزم کیا۔