کراچی اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ (U D F) کے بانی چیئرمین ناہید حسین نے کہا ہے کہ ملک کو اِ س وقت سنگین اقتصادی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے
Posted on May 25, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کراچی (خصوصی رپورٹ ) کراچی اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ (U D F) کے بانی چیئرمین ناہید حسین نے کہا ہے کہ ملک کو اِ س وقت سنگین اقتصادی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے اور اس کے علاوہ افغانستان سے امریکی و نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد ملک کیلئے بیشمار خطرات موجود ہیں ۔ قومی سلامتی کو درپیش چیلیجز سے نمٹنے کیلے سیاسی قیادت کی جانب سے نہایت سنجیدگی برد باری اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ قومی مفاد کو اولیت دینی ہوگی علاقائی لسانی اور فرقہ وارانہ دائروں سے نکل کر محض’ پاکستانیت کی بنیاد پر فیصلے کرنا ہونگے ملک میں مختلف صوبوں لسانی اکائیوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔
ناراض لوگوں کو منانا ہوگا ، مذاکرات کی میز پر لانے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔ احساس ِ محرومیوں کے خاطمے کیلئے نمایاں اقدامات کرنے ہونگے۔ وسائل کی تقسیم کو منصفانہ بنانے کیلئے معاشی ثمرات کو ملک کے تمام طبقوں یا بلخصوص پسماندہ علاقوں اور پسے اور طبقوں تک پہچانا ہونگے اور اقتصادی ثمرات پہچانا ہونگے اور معاشی ترقی کے دیپ کوصرف اشرفیہ کے محلات تک محدود رکھنے تک کے لئے پالیسیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اور ان تمام اقدامات کیلئے فوج اور سیاسی قیادت میں ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عہدیداران و کارکنان کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ناہید حسین نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جرنل راحیل شریف نے بجا طور پر کہا ہے فوج کی خواہش ہے کہ سیاست دان ، عوام کی خدمت کریں فوج نے سیاسی معاملات سے اور سیاسی امور سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے منتخب حکومت کو بھر پور موقع دیا اور جمہوریت کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اور عوام نے حکومت کی کارکردگی اور بیلنس شیٹ کی بنیاد پر آئندہ سالوں کیلئے اپنی پسند کے مطابق رہنمائوں اور سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیئے اگرچہ انتخابات میں بے شمار خامیاں تھیں تاہم ان انتخابات کے نتائج، تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے۔
ملک کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں وہ تعلیم اور ترقی کے خواہش مند ہیں عوام ریلیف چاہتے ہیں ، لوڈ شیڈنگ سے نجات چاہتے ہیں، روز گار کے مساوی مواقع چاہتے ہیں جان و مال کا تحفظ چاہتے ہیں ، ہڑتالوں سے نجات کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے چیف کی حالیہ نواز شریف سے ملاقات فوج اور سیاسی قیادت میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی درپیش اور آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیاری کرنے کی اچھی کوشش ہے ناہید حسین نے مسلح افواج اور سیاسی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے پید ا کرنے کی ضر ورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔
قوم جنرل راحیل شریف اور پوری طرح پاکستان آرمی کی پشت پر ہے اور جمہوری تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہیں صورتحال جس قدر گھمبیر اور چیلنجز جس طرح بڑے ہیں وہ اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ سیاست دان اور فوج کے درمیان قومی مسائل کے حل کیلئے ہم آہنگی ہو اور منتخب حکومت اور فوج اور دیگر سیاست دان مل کر بلوچستان، خیبر پختون خواں اور کراچی میں امن و امان کی بحالی کی ہر ممکن کوششیں کریں تاکہ ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہوسکے اور غیر ملکی امداد ور قرضوں سے نجات ممکن ہواور پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہوسکے ناہید حسین نے آخر میں کہا حکومت فوج اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر قومی پالیسی تشکیل دیں جس سے کراچی بلوچستان فاٹا اور خیبر پختون خواں میں امن قائم ہوسکے۔