بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں ملکی سینیٹ کو تحلیل کرتے ہوئے قانون سازی کے اختیارات مارشل لاء نافذ کرنے والے فوجی جنرل کے حوالے کر دئیے گئے۔ فوج کے سربراہ جنرل پرایتھ چن اوچا اب عبوری وز یر عظم کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
ملکی ٹیلی ویژن سے نشر کردہ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قانون کی پارلیمان یا سینیٹ کی طرف سے منظوری کا کام اب فوج کے سربراہ کریں گے۔ اس یش رفت کے ساتھ ہی ان امیدوں پر بھی پانی پھر گیا ہے۔
کہ ایوان بالا کی طرف سے آئندہ چند روز میں نئے وز یراعظم کے نام کا اعلان کیا جا سکتا تھا۔ آرمی چیف نے جمعرات کے روز مارشل لاء نافذ کر د یا تھا اور اس اقدام کی وجہ انہوں نے ملک میں کئی ماہ سے جاری سیاسی افراتفری بتائی تھی۔