وزیراعظم کا دورہ بھارت نیک نیتی پر مبنی ہے: حافظ سعید

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مزار قائد پر تکبیر کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ سعید احمد نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے سب کو اکھٹا کرنا ضروری ہے۔

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے دفاع میں سب لوگ متحد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی وسائل پر مغربی دنیا کی نظریں گڑی ہوئی ہیں۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام امن کی ضمانت ہے۔

کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہ دیکھے۔ ہمیں سب سے پہلے اپنا دفاع مضبوط کرنا ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نواز شریف نے بھارت جانے کی دعوت قبول کر کے نیک نیتی کا اظہار کیا ہے اور معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش ہے لیکن بھارت سے تعلقات میں بہتری کا امکان نہیں ہے۔