خضدار: لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 8 اہلکار جاں بحق

Firing

Firing

خضدار (جیوڈیسک) بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ تازہ کارروائی میں دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر لیویز اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

آر سی ڈی شاہراہ پر وڈھ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر لیویز اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے وہاں فائرنگ کر دی جس سے 8 لیویز اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔