نندی پوری پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع شہزادوں کی سادگی پالیسی ہوامیں اڑ جائے گی: سعدیہ سہیل
Posted on May 25, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
لاہور (میڈیاورلڈ لائن) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ
نندی پور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر رائے ونڈکی شہزادوں کے لئے قومی خزانہ سے بھاری اخراجات کرنے کے فیصلہ کامیڈیا نوٹس لے ،کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نندی پوری پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع شہزادوں کی سادگی پالیسی ہوامیں اڑ جائے گی۔
مذکورہ پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پرہیلی پیڈ کی تیاری،گھوڑوں کے ڈانس،بینڈ باجے ،ہائی ٹی،ائیر کنڈیشنڈ ہال،500اہم مہانوںکو تقریب میں شرکت دعوت،بڑی سکرینیں لگانے کے علاوہ دیگرلاتعداد نمائشی اقدامات سے ن لیگ کااصل چہرہ سامنے آگیا ہے ،میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
عوام فاقوں سے مررہے ہیں او رحکمرانوں سرکاری خزانے کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں ،ن لیگ کب تک منافقت کرتی رہے گی اور عوام کودھوکہ دیتی رہی گی،نندی پور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر شاہی اخراجات کر نے کافیصلہ کرنے والے کس منہ سے عوام کو سادگی کا درس دے رہے ہیں۔