ودیا بالن نے نئی فلم کی تشہیر کیلئے سراغ رساؤں سے مدد مانگ لی

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی نئی فلم”بوبی جاسوس” کی تشہیر کے لئے سراغ رساؤں سے مدد مانگ لی ہے۔

بوبی جاسوس شوخ وچنچل اداکارہ ودیا بالن کی نئی بالی وڈ فلم ہے جس میں وہ ایک جاسوس کا کردار نبھا رہی ہیں لوگوں کی جاسوسی کیلئے ودیا بالن کبھی بھکارن بنتی ہیں۔

توکبھی کوچوان صرف یہی نہیں عام زندگی میں بھی بالی وڈ ادکارہ پر جاسوسی کا بھوت سوار ہے یہی وجہ ہے کہ بوبی جاسوس کی تشہیری مہم کیلئے انہوں نے سچ مچ کے جاسوسوں سے مدد مانگ لی ہے۔ بھارت کے کئی شہروں میں تشہیری مہم کے دوران پرائیویٹ سراغ رساں ودیا بالن کے ساتھ ساتھ رہیں گے۔