عمران خان کے پاس 4 سال انتظار کے سوا کوئی چارہ نہیں، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان جمہوریت کا مطلب اپنا اقتدار سمجھتے ہیں، عمران خان کے پاس 4 سال انتظار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے خواجہ آصف نے کہا۔

عمران خان، شیخ رشید کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آ سکتے، سیاسی یتیموں کی حمایت حاصل کرنے کا مطلب ہے عمران خان اپنے آپ پر اعتماد کھو بیٹھے ہیں۔ پاکستان کی ترقی کا پہیہ چل پڑاہے۔