چنیوٹ: فائرنگ سے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر جاں بحق

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی ڈاکٹر مہدی حسن چند روز قبل امریکہ سے پاکستان آئے تھے۔

آج صبح چناب نگر قبرستان میں والدین کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد واپس آتے ہوئے ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ڈاکٹر مہدی حسن موقع پر ہی دم توڑ گئے۔