مہمندایجنسی: 5 افراد کی لاشیں برآمد، شناخت نہیں ہو سکی

Mohmand Agency

Mohmand Agency

مہمندایجنسی (جیوڈیسک) مہمندایجنسی کے علاقے تمانزئی میں 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لاشیں پنڈیالی کے علاقے تمانزئی سے ملی ہیں۔پانچوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں انکو شناخت کے بعد اپنے علاقوں کی طرف روانہ کردیا جائے گے۔ دوسری جانب مہمند ا یجنسی کی تحصیل پنڈیالی ، تحصیل صافی، تحصیل حلیم زئی اور تحصیل بائی زئی کے اکثر علاقوں میں گزشتہ دو روز سے کرفیو نافذ ہے۔

جمعے کو گورنمنٹ مڈل اسکول تمانزئی میں بوائز اسکول پر دھماکا ہوا تھا جبکہ فورسز کی گاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کے لئے جارہی تھی اس دوران سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔جس میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے تھے۔ صورتحال کے بعد سے علاقے میں کرفیو نافذ ہے۔