وزیراعظم نواز شریف، نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نئی دلی روانہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی وفد دن گیارہ بجے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا، پاکستانی وفد میں سرتاج عزیز، طارق فاطمی، جاوید اسلم، حسین نواز اور اعزاز احمد شامل ہیں ۔

پاکستانی وفد چھ بجے نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلیے راشٹرپتی بھون پہنچے گا۔ پاک بھارت وزرائے اعظم کی باضابطہ ملاقات منگل کو سوا بارہ بجے ہو گی جس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ سے وزیراعظم کے مشیر برائے نیشنل سیکیورٹی سرتاج عزیز، طارق فاطمی، حسین نواز اور سیکرٹری ٹو پی ایم جاوید اسلم شریک ہونگے۔

وزیراعظم کی بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کا وقت منگل دن ایک بجکر بیس منٹ طے ہوا ہے۔ بھارتی صدر سے ملاقات میں وزیر اعظم کے ساتھ سرتاج عزیز، طارق فاطمی، جاوید اسلم، اعزاز احمد چودھری اور عبدالباسط شریک ہونگے۔ وزیراعظم منگل کے روز شام ساڑھے چار بجے لاہور واپس پہنچیں گے۔