نئی دلی (جیوڈیسک) نریندر مودی نے حلف برداری تقریب سے پہلے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی اور بعد میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے ملنے ان کے گھر جا پہنچے۔
اٹل بہاری واجپائی نے نریندی مودی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ نریندر مودی نے کابینہ کی تشکیل کے لیے بی جے پی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی بھارتی حکومت کی کابینہ کی فہرست صدارتی محل بھیج دی گئی ہے۔
نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ ان کی کابینہ کے اٹھارہ وزراء Rashtrapati Bhavan میں ہونے والی تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔ نئی حکومت کی کابینہ میں سابق آرمی چیف وی کے سنگھ ، وزیر دفاع، راج ناتھ سنگھ وزارت داخلہ، شسما سوراج وزیر خارجہ، ارون جنٹلے وزارت خزانہ ،Nitin Gadkari کو وزیر ریلوے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔