کراچی (جیوڈیسک) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں امام بارگاہ کے قریب دو دھماکوں کے نتیجے میں ایک سات سالہ بچہ ہلاک اور 9 دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق دھماکے اورنگی ٹاؤن میں قصبہ چوک کے قریب پیش آئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرا دھماکا پلانٹڈ ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکا ہلکی نوعیت کا تھا جبکہ دوسرےدھماکے کی آواز شہر کے مختلف علاقوں میں سنی گئی۔
دھماکوں کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک شخص ہلاک جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے۔