بیٹیوں کی پرورش اس طرح کرنا چاہتی ہوں کہ وہ خود پر فخر کریں، انجلینا

Angelina Jolie

Angelina Jolie

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی پرورش اس انداز میں کرنا چاہتی ہیں کہ ان کی اپنی ایک پہچان ہو۔

38 سالہ اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ ا پنی بیٹیوں کی پرورش اس انداز میں کرنے کی خواہش مند ہیں کہ انھیں فخر ہو کہ وہ کون ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ نوجوان لوگوں پر اپنی رائے تھونپ دی جاتی ہے اور ہر چیز میڈیا پر لائی جاتی ہے جس سے ان کی درجہ بندی میں اضافہ ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹیاں اپنی ایک پہچان پیدا کریں۔ انجلینا نے کہا کہ جب وہ نوجوان تھیں تو انھوں نے ہمیشہ ایک اچھا انسان ہونے کی کوشش کی ہے اور اپنے بارے میں لوگوں کی منفی رائے کو کبھی نہیں سمجھ سکی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی بیٹیوں کے لیے ایک رول ماڈل ہوں گی۔