نریندر مودی کی حلف برداری سے پہلے مندر میں پوجا

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) اب کی بار مودی سرکار، یہ نعرہ لگا اور حقیقت میں تبدیل بھی ہوا۔نریندر مودی وزیر اعظم کی حیثیت سے آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس تقریب کو خاص بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔نریندر مودی کی زندگی کا آج بڑا دن ہے۔ بھارتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ آج بھارت کے 15 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھارہے ہیں۔ اس اہم دن کا آغاز انھوں نے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر حاضری کے ساتھ کیا۔

وہاں کچھ وقت بتایا اور پوجا بھی کی۔ اس کے بعد متوقع وزرا کے ساتھ چائے پی۔ مودی سرکار کی اس حلف برداری کی تقریب خاص بنانے کے لیے انتظامات بھی کچھ خاص ہی کیے گئے ہیں۔ ان کی حلف برداری کی تقریب راشٹریہ پتی بھون میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی تقریب ہے جس میں 4000 سے زیادہ مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے اور پہلی بار سارک ممالک کے سربراہان کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی بھی اس تقریب میں شامل ہونگی۔ تقریب کو سیکیورٹی کے کڑے حصار میں رکھا جائے گا۔ اس کے لیے دس ہزرا سے زیادہ سیکیورٹی اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔