نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں عام انتخابات میں شکست کا سامناکرنے والی پارٹی کانگریس نے سونیا گاندھی کو دوبارہ پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا۔سونیا گاندھی کا چناؤ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔پارٹی کا موقف ہے کہ جن رہنماؤں کی وجہ سے پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ان کا احتساب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ برصغیر کی تقسیم کے بعد سے کانگریس اکثر و بیشتر اقتدار میں رہی ہے۔