کراچی: لاڑکانہ میں تحریک انصاف کی جانب سے ریلی نکالی گئی

PTI

PTI

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف ضلع لاڑکانہ کی جانب سےاحتجاجی ریلی انصاف ہاؤس اے بی رند کالونی ائرپورٹ روڈ سے صوبائی رہنما شاہد علی رندکی قیادت میں نکالی گئی،جس میں تحریک انصاف کی تمام ذیلی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی، رہنماؤں میں تحریک انصاف ضلع لاڑکانہ کےرہنما ڈاکٹر زاہد ہلیو، عاجز علی بگٹی، آئی ایس ایف لاڑکانہ کےصدر پنہل خان لغاری، کلچرل ونگ سٹی کے صدر مدد علی جلبانی، لیبر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر عبدالستار ہلیو، رتوڈیرو کے صدر گل محمد بروہی، یوتھ ونگ ضلع لاڑکانہ کے صدر سمیع اللہ نیازی، رتوڈیرو کے جنرل سیکریٹری شاہد علی جلبانی، ڈویژنل صدرآئی ایس ایف لاڑکانہ سمیت دیگرکی بڑی تعداد شامل تھی۔

ریلی سےخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں آزاد الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ خصوصاً سندھ اور ضلع لاڑکانہ کو مصنوعی لوڈشیڈنگ کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے، اس کے دورانیہ میں کمی لائی جائے، عوام کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں اور ضلع میں مخالفین کے خلاف جاری تجاوزات کے نام پر ہونے والا آپریشن فوری طور پر بند کیاجائے، ریلی الٰہ آباد محلے ائر پورٹ روڈ سے ہوتی ہوئی جناع باغ چوک پہنچی، مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرےاور ملک سے بدامنی، مہنگائی اور بیروزگاری کاخاتمے کرے۔