67 واں کانز فلم فیسٹیول، ترک فلم ’’اونٹر سلیپ‘‘ نے میلہ لوٹ لیا

Cannes Film Festival

Cannes Film Festival

پیرس (جیوڈیسک) 67 ویں کینز فلم فیسٹیول میں ترکی کی فلم ’’ونٹر سلیپ‘‘ نے فیسٹیول کا سب سے بڑایوارڈ ’’پام ڈی اور‘‘ حاصل کرکے میلہ لوٹ لیا۔

ہدایتکار نوری بیگے جیلان کی فلم ’’ونٹر سلیپ‘‘ کو 17 فلموں پر ترجیح دیتے ہوئے فیسٹیول کے سب سے بڑے ایوارڈ پام ڈی اور سے نوازا گیا۔ فرانسسیی زرائع ابلاگ کے مطابق ’’ونٹر سلیپ‘‘ کے ہدایکتار نوری بیگے جیلان نے ایوارڈ کو گذشتہ سال ترکی میں مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے افراد اور رواں ماہ کوئلے کی کان کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 301 کان کنوں کے نام کیاہے۔ فلم ’ونٹر سلیپ‘ گھریلو کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں ایک خاندان برف پوش پہاڑوں پر ہوٹل کا کاروبار چلاتا ہے۔

فرانسیسی ساحلی شہر میں منعقدہ اس فلمی میلے میں برطانیہ کے ٹموتھی سپال کو برطانوی آرٹسٹ جے ایم ڈبلیو ٹرنر کی زندگی پر مبنی فلم ’’مسٹر ٹرنر‘‘ میں اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر اداکار ٹموتھی سپال نے کہا کہ وہ اس کردار کے لیے موزوں تھے کیونکہ یہ ایک مزاحیہ اور چھوٹے قد پر مبنی تھااور میں ایسا ہی ہوں۔

اس کے علاوہ جولیان مور کو ہالی ووڈ ڈائریکٹر کرونن برگ کی مزاحیہ فلم ’’میپس ٹو دی اسٹارز‘‘ میں اداکاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بدعنوانی کے بارے میں روسی لوائتھن کو بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ بینٹ ملر کو ریسلنگ پر بنائی جانے والی فلم ’’فوکس کیچر‘‘ پر بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ فیسٹیول میں ہر سال دنیا بھر کی فلم انڈسٹری اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے دو لاکھ کے لگ بھگ لوگ شرکت کرتے ہیں اور اس فیسٹیول میں 19 مختلف زمروں میں ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔