لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل لااہور میں طلب کیا گیا ہے۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کریں گے۔ مینجمنٹ کمیٹی کو اہم اجلاس کے حوالے سے اطلاع تو دے دی گئی ہے لیکن اجلاس کے ایجنڈے کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں سماعت سے ایک روز پہلے ہونے والے اجلاس میں چیئرمین نجم سیٹھی کی پیٹرن چیف وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات آئین، فیوچر ٹور پروگرامز، سری لنکا کو حال ہی میں دی جانے والی دورہ پاکستان کی دعوت اور مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی پر گفتگو کیئے جانے کا امکان ہے۔