سرکاری ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم کیا جائے ،ایپکا

APCA

APCA

راولپنڈی (جیوڈیسک) ایپکا نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم کیا جائے۔ کیا تمام سرکاری ملازمین کو عزت سے جینے کا کوئی حق نہیں ہے، آئے روز مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سے ہر غریب ملازم پریشان ہے حکومت آمدہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرے کلریکل سٹاف کیلئے ٹائم سکیل اور چھینی گئی مراعات بحال کی جائیں، میڈیکل اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بھی اضافہ کیا جائے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی یوٹیلی ٹی الاؤنس کاا جراء کیا جائے اور صوبائی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیا جائے، حکومت آنے والے بجٹ میں ملک کے عوام کو ریلیف دے اور پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کے اقدام کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ملک جمیل اعوان نے کیا۔ ملک جمیل اعوان نے ایپکا کی ہر کال پر احتجاجی دھرنوں کو کامیاب کرنے کے لئے ملک بھر کے تمام گریڈ 1 تا 16 کے سرکاری ملازمین کوان میں بھر پور حصہ لینے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم لاکھوں کلرکوں اور سرکاری ملازمین کو ان کے جائز حقوق دلا کر دم لیں گے اور ہم ہمیشہ گفت و شنید کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کروانے کے خواہشمند ہیں لیکن حکومتی رویے سے مایوس ہو کر ہمیں با امر مجبوری احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ اور ہم بجٹ 2014-15 پیش ہونے سے قبل چاٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمدکے لئے اپنی کو شیشیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کے سکیل بھی خیبر پختون خواہ کے ملازمین کے برابر کئے جائیں تا کے عوام میں صوبائی تعاصب کی فضاء ختم ہو بلکہ پورے ملک میں ایک جیسا نظام اور ایک جیسی سہولیات ہونی چاہئیں۔ آنے والے بجٹ میں ملک کے عوام کو ریلیف دیا جائے اور پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔ اور باالخصوص پنجاب کے سرکاری ملازمین کی حق تلفی نہ کی جائے۔