فیصل آباد: موٹر سائیکل سوار نوجوان ڈالے سے ٹکرا کر جاں بحق، 2 زخمی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) موٹر سائیکل سوار نوجوان سڑک کنارے کھڑے ڈالے سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق برکت پورہ کا رہائشی بلال اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فیصل آباد روڈ پر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ڈالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بلال، اسلم اور رؤف شدید زخمی ہو گئے۔

انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بلال جان کی بازی ہار گیا جبکہ اسلم اور رؤف کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں نوجوانوں نے شراب پی رکھی تھی اور نشے کے باعث موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکے۔