بیت اللحم (جیوڈیسک) اتوار کے روز حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت اللحم میں پاپائے روم کے استقبال کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران محمود عباس نے کہا کہ ہم نے پوپ کو القدس شہر کے دگرگوں حالات کے بارے میں بریف کیا ہے۔
ہم نے پوپ فرانسیس کو ان اسرائیلی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا کہ جو صہیونی ریاست اس مقدس شہر کی ہیئت کو تبدیل کرنے کے سلسلے میں آئے روز اقدامات اٹھا رہی ہے، ہم نے انہیں بتایا کہ اسرائیل ایسے اقدامات کے ذریعے شہر سے عیسائیوں اور مسلمانوں کو بیدخل کرنا چاہتا ہے۔
اس سے قبل عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس فلسطینی علاقوں اور اسرائیل کے 2 روزہ دورے کے سلسلے میں اتوار کو مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم پہنچے۔ پوپ فرانسس اردن کے ملٹری ہیلی کاپٹر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی متبرک جائے پیدائش میں پہنچے جہاں انہوں نے بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرنا تھا۔