نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے بھارتیہ راشٹرا بھون میں نئے وزیر اعظم نریندرا مودی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس میں پاکستانی، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، افغان صدر حامد کرزئی اور سری لنکن صدر مہندا راجا پکسے سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی سفیروں اور مہمانوں نے شرکت کی۔
بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے نریندرا مودی سے بھارت کے 15 ویں وزیر اعظم کا حلف لیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے ہندی میں حلف اٹھایا۔ بعد ازاں نئی بھارتی حکومت کی ٹیم نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔