کراچی: شادی شدہ خاتون نے زہر کھا کر خودکشی کر لی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں 30 سالہ نیلم نے گھریلو جھگڑے کے دوران زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی،اس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی، پولیس کے مطابق متوفیہ کا رات گئے کسی بات پر شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی۔ دوسرے واقعے میں ماڑی پور کے علاقے شیر محمد ویلیج میں 25 سالہ محمد علی ولد خیر محمد نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی جس کی لاش اہل خانہ نے سول اسپتال منتقل کی۔

ہیڈ محرر اقبال کا کہنا ہے کہ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، لواحقین بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال کالونی پختون چوک کے قریب رہائش پذیر 25 سالہ واجد ولد قیوم نے گھریلو پریشانی سے تنگ آ کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ اس سے پہلے تین دفعہ خودکشی کرنے کی کوشش کر چکا تھا۔ لواحقین بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔