بھارتی فنکار نے وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کا ریت کا مجسمہ بنا ڈالا

India

India

اڑیسہ (جیوڈیسک) پاک بھارت کے وزرائے اعظم کی کل ہونے والی ملاقات سے بھارتی شہریوں نے بھی دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے آغاز کی امیدیں لگا لی ہیں۔

بھارتی فنکار نے اڑیسہ کے ساحل پر میاں نواز شریف اور نریند مودی کے پانچ فٹ کے ریت کے مجسمے بنائے ہیں۔ دونوں ممالک کے جھنڈوں کے ساتھ اس فنکار نے ایک پیغام دیا ہے کہ امن کو ایک موقع ضرور ملنا چاہئے۔