عمران عباس اور بپاشا کی کریچر 3 ڈی 22 اگست کو ریلیز ہوگی

Imran Abbas, Bipasha

Imran Abbas, Bipasha

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس کی بالی وڈ فلم ’’ کریچر تھری ڈی‘‘ کا ریلیزنگ شیڈول فائنل ہونے کے بعد بالی وڈ کے معروف فلم میکرز نے اپنی فلموں میں سائن کرنے کی پیشکش کردی۔

فلم آئندہ ماہ ریلیز ہوگی۔ ’’کریچر تھری ڈی‘‘ 22 اگست کوبھارت اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بیک وقت ریلیزکی جائے گی۔ فلم میں عمران عباس کے مدمقابل بنگالی حسینہ بپاشا باسو مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ فلم کے ڈائریکٹر وکرم بھٹ ہیں۔ عمران عباس نے بتایا کہ ہدایتکار وکرم بھٹ کی جانب سے جیسے ہی فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے بعد سے بالی وڈ کے بہت سے معروف فلمسازاداروں نے مجھے اپنے نئے پراجیکٹس میں سائن کرنے کی پیشکش شروع کردی ہے۔ اس میں یش راج بینرز بھی شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح میں نے پاکستان میں ٹی وی ڈراموں میں معیاری کام کیا، اسی طرح میں بالی وڈ میں بھی تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دونگا۔ اس لیے آنیوالے چند ماہ کے دوران بالی وڈ سے میرا منفرد کام پردہ سکرین پر دکھائی دے گا جس سے پاکستان کا نام بھی روشن ہوگا۔