کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے لوٹ مارکی وارداتوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا جب کہ کورنگی میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ملزم ظہیرا بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے بتایا کہ کہ پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے، ڈکیتی کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان نے لوٹ مار کے دوران 5 خواتین سے زیادتی بھی کی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت طلعت عرف شکاری، حارث عرف شیدا اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ خواتین سے زیادتی میں ملوث 11 رکنی گروہ 2010 سے وارداتیں کرتا پھررہا تھا اوراس میں شامل آصف ڈاڈا، کاکو، شیرا، فیصل عرف دولت، وحید بلوچ اوردیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔